پی ٹی سی ایل ملازم ممتاز صدیقی کرپشن کنگ بن گیا۔ متاثرہ شہری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست گزار دی۔

 پی ٹی سی ایل ملازم ممتاز صدیقی کرپشن کنگ بن گیا۔ کنکشن کے لیے رقم کی وصول کا انکشاف۔ متاثرہ شہری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست گزار دی۔ متاثرین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پی ٹی سی ایل ملازم ممتاز صدیقی کرپشن کنگ بن گیا۔ کنکشن کے لیے رقم کی وصول کا انکشاف۔ متاثرہ شہری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست گزار دی۔ متاثرین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد اسکے ملازمین رہی سہی کسر بھی نکالنے لگے۔ کنکشن کے لیے آنے والے شہریوں کو لوٹنا معمول بن چکا ہے۔ پی ٹی سی ایل بہاولنگر آفس میں تعینات اہلکار ممتاز صدیقی نے جاوید نامی شہری سے کنکشن کے لیے 15000 روپے وصول کیے۔ چار ماہ گزرنے کے باوجود نا تو کنکشن لگایا ہے اور نا ہی رقم واپس کرنے کو تیار ہے۔ متاثرہ شہری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولپور کو درخواست گزاری ہے کہ ممتاز صدیقی نامی اہلکار کے خلاف کاروائی کی جائے۔ درخواست گزار شہری نے میڈیا کو بتایا کہ وہ چار ماہ سے ممتاز صدیقی کے پاس چکر کاٹ رہا مگر وہ کہتا ہے کہ میں بیمار ہوں۔ مجھے کینسر ہے اور بس دو دن کی مہلت دے دو آپ کا کام کروا دیتا ہوں۔ متاثرہ شہری جاوید نے بتایا کہ اس کے ایک کزن جو کہ ڈسپوزل روڈ کے قریب رہائش پذیر ہیں اور پرائیوٹ سکول چلاتے ہیں ان سے بھی ممتاز صدیقی 27 ہزار روپے رقم وصول کر چکا ہے اور اپنی بیماری کا بہانہ بنا کر ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ممتاز صدیقی سے متاثرہ دیگر شہریوں کے ہمراہ بعد از نماز جمعہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے۔

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے بھی کرپٹ ملازم کے خلاف احتجاج میں شمولیت کا اعلان کر دیا