محکمہ تعلیم میں جنسی ہراسانی کے واقعات نا رک سکے۔

محکمہ تعلیم میں جنسی ہراسانی کے واقعات نا رک سکے۔والدین کے شدید احتجاج پر طالبات کو ہراساں کرنے والے مرد ٹیچر کو سرنڈر کر دیا گیا۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) محکمہ تعلیم میں جنسی ہراسانی کے واقعات نا رک سکے۔ طالبات کو ہراساں کرنے پر مرد ٹیچر کو سرنڈر کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم بہاولنگر کے دفاتر اور سکولز میں جنسی ہراسانی کے واقعات نا رک سکے۔ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بیر والہ کے ٹیچر مسٹر اللہ رکھا کو طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام پر سرنڈر کر دیا گیا۔ ہیڈ ماسٹر نے والدین کی شکایت پر خاتون ٹیچر سے الزامات کی انکوائری کروائی۔

 انکوائری رپورٹ میں الزامات ثابت ہونے پر ہیڈ ماسٹر نے ٹیچر کو سرنڈر کر کے دفتر سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر رپورٹ کرنے کا کا حکم جاری کر دیا۔

محکمہ تعلیم بہاولنگر کے دفاتر اور سکولز میں جنسی ہراسانی کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر کے آفس میں تعینات کلرک نے خواتین ٹیچرز اور اے ای اوز کے آفیشل واٹس ایپ گروپ میں قابل اعتراض تصویر شیئر کر دی۔ محکمہ تعلیم کے افسران نے وقتی طور پر اسے معطل کیا اور دوبارہ پھر بحال کر دیا۔ اسی طرح چند ہفتے قبل ہائی سکول بالا آرائیں کے ہیڈ ماسٹر پر اسی سکول کی خاتون ٹیچر نے ہراسانی کا الزام لگایا مگر تاحال کوئی سخت محکمانہ کاروائی سامنے نہیں آئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جنسی ہراسانی کے مسلسل ہونے والے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔