عدالت میں پیشی کے لیے جانے والے باپ، بیٹا مخالفین کی فائرنگ سے قتل۔ دونوں افراد مقدمہ قتل میں ضمانت پر تھے۔

 عدالت میں پیشی کے لیے جانے والے باپ، بیٹا مخالفین کی فائرنگ سے قتل۔ دونوں افراد مقدمہ قتل میں ضمانت پر تھے۔

چشتیاں ( سیف الرحمن سے) عدالت میں پیشی کے لیے جانے والے باپ، بیٹا مخالفین کی فائرنگ سے قتل۔ دونوں افراد مقدمہ قتل میں ضمانت پر تھے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چشتیاں کے  علاقہ  فرید کوٹ کے قریب  پیشی پر جانےوالے  دو افراد پر مخالفین نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا جان بحق ہو گئے۔ مقتول محمد یونس اور محمد آصف، قتل کے مقدمہ میں ضمانت پر تھے اور پیشی پر عدالت جا رہے تھے۔ پولیس ترجمان کی طرف سے جاری کیے گئے سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ کی اطلاع پا کر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کو معاملہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 ڈی پی او محمد ظفر بزدار کے حکم پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی  ہیں۔ڈی پی او بہاولنگر نےاڑتالیس گھنٹوں کے اندر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔