جعلی پیر کی خاتون سے مبینہ زیادتی۔ مقدمہ درج۔ ملزم گرفتار

 جعلی پیر کی خاتون سے مبینہ زیادتی۔ مقدمہ درج۔ ملزم گرفتار

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) جعلی پیر کی خاتون سے مبینہ زیادتی۔ مقدمہ درج۔ ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بہاولنگر کی حدود میں قادری ملز کے علاقے میں جعلی پیر مختار چشتی نامی نے تعویذ لینے کے لیے آئی خاتون کو گھر کے اندر لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایف آئی آر کے مطابق منچن آباد کی رہائشی خاتون (ع) نامی تعویذ لینے کے لیے قادری ملز کے رہائشی پیر مختار شاہ کے پاس آئی تو پیر نے تعویذ دینے کے بہانے اندر کمرے میں بلا کر زبردستی جنسی زیادتی کی۔ ترجمان ضلع پولیس کے مطابق پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور جرم ثابت ہونے پر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔