کرپشن مافیا کے سامنے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران بے بس

 کرپشن مافیا کے سامنے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران بے بس۔ ڈی ای او ایجوکیشن فی میل بہاولنگر کو دھمکیاں دینے والے ملازم درجہ چہارم اور غیر حاضر ملازمہ کے خلاف کاروائی نا ہو سکی۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) کرپشن مافیا کے سامنے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران بے بس۔ ڈی ای او ایجوکیشن فی میل بہاولنگر کو دھمکیاں دینے والے ملازم درجہ چہارم اور غیر حاضر ملازمہ کے خلاف کاروائی نا ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن مافیا کے سامنے محکمہ تعلیم بہاولنگر کے افسران بھی بے بس ہیں۔ گزشتہ دنوں محکمہ تعلیم کے درجہ چہارم کے ملازم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر کو انکے دفتر میں دیگر افسران کی موجودگی میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور شور شرابہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل بہاولنگر نے ملازم شریف جوئیہ کے خلاف کاروائی کے لیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بہاولنگر کو لکھا مگر تاحال شریف جوئیہ کے خلاف کاروائی نا کی جا سکی۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے وزٹ کے موقع پر غیر حاضر پکڑی گئی ملازمہ کے خلاف بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ ملازم درجہ چہارم شریف جوئیہ جو کہ اپنا تعارف ملازمین کی یونین کے صدر کے طور پر کرواتا ہے اور بلیک میلر اور عادی درخواست باز ہے۔ جسکی وجہ سے محکمہ کے افسران اس کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں رہتے ہیں۔ شریف جوئیہ محکمہ کے متعدد افسران و اہلکاران کے خلاف مختلف درخواستوں میں مدعی ہے۔ جبکہ اسے محکمہ میں کچھ مرد و خواتین افسروں کی مدد اور سرپرستی حاصل ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس یونین کے لیٹر ہیڈ پر شریف جوئیہ افسران کے خلاف درخواستیں دیتا ہے اس یونین کا کہیں وجود نہیں ہے۔ افسران کے علم میں ہونے کے باوجود آج تک کوئی اس سے اسکی یونین سے متعلق سوال نہیں کر سکا۔ اس سارے معاملے میں موقف جاننے کے لیے شریف نے جوئیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں فرمایا کہا کہ یہ سارے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

اس سارے معاملے میں سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر اور ڈپٹی ڈی ای او فی میل بہاولنگر سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔