ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی زیر قیادت ضلعی پولیس کا فلیگ مارچ۔ فلیگ مارچ موجودہ ملکی سیکیورٹی حالات اور رمضان المبارک کے حوالے سے کیا گیا
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی زیر قیادت ضلعی پولیس کا فلیگ مارچ۔ فلیگ مارچ موجودہ ملکی سیکیورٹی حالات اور رمضان المبارک کے حوالے سے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی قیادت میں بہاولنگر پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کا آغاز عبدالرزاق شہید پولیس لائن سے کیا گیا ۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو احساس تحفظ فراہم کرناہے۔ فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس ، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس، 1122، سول ڈیفنس کی گاڑیاں شامل تھیں ۔فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر مختلف بازاروں اور سڑکوں سے ہوتا ہوا پولیس لائن اختتام پزیر ہوا۔فلیگ مارچ کے حوالے سے اپنے پیغام میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار نے کہا ہے کہ امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے،عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائےگا۔ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔