چوہدری پرویز الٰہی پر حملہ اور تشدد کے خلاف مسلم لیگ ق سراپا احتجاج

 چوہدری پرویز الٰہی پر حملہ اور تشدد کے خلاف مسلم لیگ ق سراپا احتجاج، لائرز ونگ، ہیومن رائٹس ونگ اور انجمن تاجران کی احتجاجی ریلی۔ مقررین کی طرف سے پنجاب اسمبلی واقعہ کی مذمت

بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری پرویز الٰہی پر حملہ اور تشدد کے خلاف مسلم لیگ ق سراپا احتجاج، لائرز ونگ، ہیومن رائٹس ونگ اور انجمن تاجران کی احتجاجی ریلی۔ مقررین کی طرف سے پنجاب اسمبلی واقعہ کی مذمت۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی اور بزرگ سیاستدان چوہدری پرویز الٰہی پر حملے اور تشدد کے خلاف مسلم لیگ ق بہاولنگر نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت لائرز ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ عامر نور ، ہیومن رائٹس ونگ کے ضلعی صدر ماجد اکرم وٹو ، مسلم لیگ ق کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ فضل الٰہی اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری راجہ کوکب افتخار جنجوعہ نے کی۔ ریلی کے شرکاء چوہدری پرویز الٰہی پر حملہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راؤ عامر نور ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق لائرز ونگ نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی بزرگ سیاستدان ہیں اور ہمیشہ سیاست میں وضع داری کے علمبردار رہے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی پر حملہ جمہوریت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کی طرح بہاولنگر کی عوام میں بھی اس واقعہ پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ماجد اکرم وٹو اور شیخ فضل الٰہی اور راجہ کوکب افتخار جنجوعہ نے بھی ریلی سے خطاب کیا۔