سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کا دبنگ ایکشن۔ نکا تھانیدار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

 سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کا دبنگ ایکشن۔ نکا تھانیدار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاولنگر کا دبنگ ایکشن۔ نکا تھانیدار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاولنگر مسٹر عبدالقیوم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی چشتیاں میں تعینات اے ایس آئی طاہر نامی کو شہری سے رشوت کی رقم مبلغ 50 ہزار روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے عمل کی نگرانی ڈیوٹی مجسٹریٹ نے کی۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم اے ایس آئی کو آصف نامی شہری کی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم اے ایس آئی شہری کو تھانے میں درج ایف آئی آر پر ڈرا دھمکا کر بلیک میلنگ کے ذریعے 2 لاکھ روپے رشوت طلب کر رہا تھا۔ ملزم سے رشوت کی غرض سے وصول کیے گئے 50 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے گئے۔