علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار کی تاریخ داخلہ میں توسیع

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار کی تاریخ داخلہ میں  توسیع۔

بہاولنگر (ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار کی تاریخ داخلہ میں  توسیع۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2022 کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ توسیع کر دی ہے نئے طلبہ 9 مئی تک داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ جبکہ پہلے سے داخل جاری طلبا 16 مئی تک انرولمنٹ کر سکیں گے۔  یہ بات ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولنگر ڈاکٹر احمر ذوالفقارنون نے پریس ریلیز جاری  کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیٹ فیس چار جز 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تاریخ میں توسیع ان طلبا کو سہولت کے لئے کی گی ہے۔ جو مختلف وجوہات کے بنا پر داخلہ فارم وقت پر  جمع نہیں کرا سکے ہیں۔