سی ای او ایجوکیشن محترمہ شاہدہ حفیظ کا تبادلہ کینسل۔ دوبارہ چارج سنبھال لیا

 سی ای او ایجوکیشن محترمہ شاہدہ حفیظ کا تبادلہ عدالتی حکم پر روک دیا گیا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اور ایپکا کی طرف سے خیر مقدم

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) سی ای او ایجوکیشن محترمہ شاہدہ حفیظ کا تبادلہ عدالتی حکم پر روک دیا گیا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اور ایپکا کی طرف سے خیر مقدم۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی بہاولپور بنچ کے حکم پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کی سی ای او محترمہ شاہدہ حفیظ کا تبادلہ روک دیا گیا۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر عمران وٹو نے محترمہ شاہدہ حفیظ کا تبادلہ رک جانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا محترمہ شاہدہ حفیظ نے پرائیویٹ سکولز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن ونگ کے ضلعی صدر ریاض احمد مہار نے محترمہ شاہدہ حفیظ کو واپس دفتر پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ شاہدہ حفیظ ملازمین کا بہت خیال رکھتی ہیں اور ملازمین کے دکھ درد میں شریک ہوتی ہیں۔ انکی واپسی سے ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔