سرکاری اسپتال کی ایمرجنسی میں بروقت طبی امداد نہ ملنے سے خاتون جاں بحق، ورثاء کا احتجاج ، ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
منچن آباد (تحصیل رپورٹر) سرکاری اسپتال کی ایمرجنسی میں بروقت طبی امداد نہ ملنے سے خاتون جاں بحق، ورثاء کا احتجاج ، ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے نواحی علاقے پیر خالص ولی کی رہائشی خاتون فرزانہ بی بی کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں ٹی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی لایا گیا جہاں پر ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، فرزانہ بی بی ایمرجنسی وارڈ میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئیں ، جانبحق خاتون کے ورثاء نے ایمرجنسی وارڈ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، اس سلسلہ میں ایم ایس ڈاکٹر وحید افسر باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کیخلاف کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔