ڈپی پی او بہاولنگر کا احسن اقدام۔ ڈاکوؤں کو پکڑنے والے پٹرولنگ پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم۔

 ڈپی پی او بہاولنگر کا احسن اقدام۔ ڈاکوؤں کو پکڑنے والے پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد دیں

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) ڈپی پی او بہاولنگر کا احسن اقدام۔ ڈاکوؤں کو پکڑنے والے پٹرولنگ پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم۔ 

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نے چاند رات کو جان پر کھیل کر تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے والے پٹرولنگ پوسٹ اڈہ گجیانی کے اہلکاروں کو تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نے تمام اہلکاروں کو شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔  اس موقع پر  موقع پر Dsp  پیٹرولنگ پولیس ناصر غوری  بھی موجود تھے۔ 

معروف سیاسی و سماجی شخصیت و فنانس سیکرٹری خدمت کمیٹی اڈہ گجیانی حاجی محمد افضال چوہان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ کے اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پوسٹ اڈہ گجیانی کے اہلکاروں کی وجہ علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور پوسٹ کے دلیر جوانوں کے خوف سے ڈاکو پوسٹ کی حدود سے دور رہتے ہیں اور اگر کوئی ڈکیت گینگ اس علاقے میں واردات کرنے کی کوشش کرتا ہے تو پٹرولنگ پوسٹ اڈہ گجیانی کے شیر جوان انکو دھول چاٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔