تھانہ مدرسہ کے علاقہ میں 8سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی، ایف آئی آر درج۔ ملزم گرفتار

 تھانہ مدرسہ کے علاقہ میں 8سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی، ایف آئی آر درج۔  ملزم گرفتار

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تھانہ مدرسہ کے علاقہ میں 8سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی، ایف آئی آر درج۔ ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈی مدرسہ کی حدود میں 8 سالہ کم سن بچہ جنسی درندے کے ہاتھ لگ گیا۔ ملزم نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی۔ بچے کے والد کی شکایت پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد احمدکو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نے کہا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی ۔ کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ۔ ملزم کو ٹھوس شہادتوں کے ساتھ بمطابق قانون قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔