پریس کلبز کی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے نامناسب رویے پر پولیس کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ

 پریس کلبز کی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے نامناسب رویے پر پولیس کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ

بہاولنگر (کرائم رپورٹر) پریس کلبز کی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے نامناسب رویے پر پولیس کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کونسل پریس کلبز بہاولنگر کے مشترکہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر فیصل گلزار کی جانب سے صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے اجلاس میں شریک سینئر صحافیوں نے ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار کے اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور مکمل طور پر بائیکاٹ کیا ہے صحافیوں کو گالی دینا پورے معاشرے کو گالی دینے کے برابر ہے ایک جانب تو صبح شام آئی جی پنجاب راو سردار علی خان کے ویژن پر ڈی پی او کی جانب سے ہینڈ آوٹ کی فرنٹ لائن کے یہ الفاظ ہوتے ہیں کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کیے جائیں اور اخلاق سے پیش آیا جائے اور دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار صحافیوں کی تذلیل کرتے ہوئے دوری اختیار کر رہے ہیں اگر اعلیٰ حکام خاص کر آئی جی پنجاب راو سردار علی خان وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے فوری طور پر نوٹس نہ لیا تو سپریم کونسل پریس کلبز کا یہ پرامن احتجاج ضلع سے ہٹ کر پنجاب سطح پر پہنچ جائے گا