ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کی ملازمین کو دھمکیاں اور گالم گلوچ۔ ایپکا نے ہڑتال کر دی۔ ایجوکیشن کمپلیکس بند۔

 ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کی ملازمین کو دھمکیاں اور گالم گلوچ۔ ایپکا ملازمین نے ایجوکیشن کمپلیکس بند کر کے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا ۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کی ملازمین کو دھمکیاں اور گالم گلوچ۔ ایپکا ملازمین نے ایجوکیشن کمپلیکس بند کر کے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی جانب سے ملازمین کو گالم گلوچ اور دھمکیاں دینے پر ایپکا ملازمین نے ایجوکیشن کمپلیکس بند کر دیا اور سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر اپنی کرپشن کا حساب دینے کی بجائے بدمعاشی پر اتر آئے ہیں۔ چیئرمین ایپکا آل ڈیپارٹمنٹ اشفاق بھٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ای او لٹریسی بہاولنگر کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ صدر ایپکا اقبال جوئیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو دھمکیاں دینا خلاف قانون ہے ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کی انکوائری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری بہاولنگر کے پاس زیر التوا ہے اور وہ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بہاولنگر کی کرپشن کو تحفظ دینے کے لیے انکوائری مکمل کرنے سے گریزاں ہیں۔