پیف کے سابق چیئرمین انجینئر قمر الاسلام راجہ کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ پیف پارٹنرز کی طرف پنجاب حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم۔

 پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سات ممبران کو ہٹا دیا گیا۔ پیف کے سابق چیئرمین انجینئر قمر الاسلام راجہ کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ پیف پارٹنرز کی طرف پنجاب حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم۔

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سات ممبران کو ہٹا دیا گیا۔ پیف کے سابق چیئرمین انجینئر قمر الاسلام راجہ کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ پیف پارٹنرز کی طرف پنجاب حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سات ممبران کو ہٹا دیا ہے اور پیف کے سابق چیئرمین انجینئر قمر الاسلام راجہ کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انجینئر قمر الاسلام راجہ کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا چیئرمین بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایک خود مختار ادارہ ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پنجاب میں 8 ہزار سکولز میں زیر تعلیم تقریبا 27 لاکھ بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے مالی معاونت کرتا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ماڈل کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرز کی مرکزی تنظیموں کی جانب سے حکومت پنجاب کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔ پیف پارٹنرز  نے انجینئر قمر الاسلام راجہ کی پیف میں واپسی کو پنجاب میں تعلیم کے روشن مستقبل کی تعبیر قرار دیا۔ پیف پارٹنرز کی مرکزی تنظیم فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز کے قائدین کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں انجینئر قمر الاسلام راجہ کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے ان کی واپسی سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی اور پنجاب کے کم وسائل رکھنے والے افراد کے بچوں کے تعلیم حاصل کرنے کے مواقع بڑھیں گے۔