تھانے میں ایس ایچ او کی موجودگی میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد۔ ملزم گرفتار۔ ایس ایچ او معطل۔

 تھانے میں ایس ایچ او کی موجودگی میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد۔ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلی پنجاب کا نوٹس۔ ملزم گرفتار۔ ایس ایچ او معطل۔

ہارون آباد (سیف الرحمن سے) تھانے میں ایس ایچ او کی موجودگی میں لیڈی ڈاکٹر  پر تشدد۔ ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلی پنجاب کا نوٹس۔ ملزم گرفتار۔ ایس ایچ او معطل۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ہارون آباد میں ایس ایچ او کی موجودگی میں لیڈی ڈاکٹر پر عدیل افضل نامی شخص کی جانب سے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سخت نوٹس لے لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق لیڈی ڈاکٹر اور انکے شوہر کے مابین لڑائی جھگڑے کا معاملہ تھا۔ جس پر دونوں فریقین کو پولیس نے بات چیت کیلئے 24.06.2022 کو بلایا تھا۔ شوہر خود نہ آیا تاہم شوہر کے کزن عدیل نے تلخ کلامی پر خاتون ڈاکٹر پر تشدد کیا۔ پولیس نے اسی وقت لیڈی ڈاکٹرکی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم عدیل کو گرفتار کر لیا تھا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نے کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کے سامنے یہ واقعہ پیش آنے پر اسے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تاہم مزید کاروائی کیلئے انکوائری بھی کی جارہی ہے۔ اور واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔ ملزم کو بمطابق قانون قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث مباحثہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کی موجودگی میں خاتون ڈاکٹر پر تشدد انتہائی افسوس ناک ہے۔ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس میں اصلاحات کی سخت ضرورت ہے۔ ماضی قریب میں بہاولنگر پولیس کے انسپکٹر سے لیکر کانسٹیبل تک مختلف جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پولیس کے نظام میں خود احتسابی نا ہونے کی وجہ سے جرائم میں ملوث اہلکار صاف بچ جاتے ہیں اور دوبارہ دیدہ دلیری سے جرائم کرتے ہیں۔ ایسی پولیس کی موجودگی میں کس طرح توقع کی جا سکتی ہے کہ امن و امان بھی قائم ہو اور عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھے۔