میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور ملک وقوم کے دفاع کو مضبوط اور ناقابلِ تسخیر کیا۔ راہنما مسلم لیگ ن کویت۔

 میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور ملک وقوم کے دفاع کو مضبوط اور ناقابلِ تسخیر کیا، مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور ان کی آزادی کیلئے آواز بلند کی۔مسلم لیگ (ن) کویت کے نائب صدر ملک طالب حسین نائب صدر مسلم لیگ ن کویت و سہیل انجم بٹ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایم ایل (ن) کویت کا یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کویت کے نائب صدر ملک طالب حسین اور سہیل انجم بٹ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایم ایل (ن) کویت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور ملک وقوم کے دفاع کو مضبوط اور ناقابلِ تسخیر کیا، مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور ان کی آزادی کیلئے آواز بلند کی، لیکن عمران نیازی نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کی اور بے گناہ کشمیری حریت رہنما یسین ملک کی سزا کے فیصلے کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد پر چڑھائی کی ناکام کوشش کی جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ملک طالب حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی، جمہوری اور اقدار کی سیاست کو فروغ دینے والی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی عمران خان جتنی مرضی کوشش کرلیں اب ا ن کی دال گلنے والی نہیں ہے جوقوم کو گمراہ کرنے کے لئے نت نئی شعبدہ بازی دکھا رہے ہیں قوم کے سامنے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو چکا ہے جس طرح پچیس مئی کو عمران خان کے کہنے پر عوام نہیں نکلے آئندہ بھی وہ اب باہر نہیں نکلیں گے کیونکہ عمران نیازی قوم کا وقت ضائع کرنے کے سوا اور کچھ نہیں کر رہے ہیں اسی لئے اب یوتھ کو بھی سمجھ لینا چاہیئے کہ جس نے اقتدار میں چار سال رہنے کے باوجود ان کے لئے کچھ نہیں کیا آئندہ بھی اس سے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے.