میونسپل کمیٹی کی سنگین غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے سپیشل ایجوکیشن سنٹر بہاولنگر کے معصوم طلباء کی صحت کو داؤ پر لگادیا گیا ہے۔ مین گیٹ کے سامنے م سیوریج کا گندہ پانی جمع گندگی کا ڈپو بھی قائم ہے
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) میونسپل کمیٹی کی سنگین غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے سپیشل ایجوکیشن سنٹر بہاولنگر کے معصوم طلباء کی صحت کو داؤ پر لگادیا گیا ہے سنٹر کے مین گیٹ کے سامنے سیوریج کا گندہ پانی جمع ہے اور ساتھ میں گندگی کا ڈپو بھی قائم ہے۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی غفلت، لاپرواہی اور کوتاہی کا سنگین واقعہ سامنے آ گیا سپشل ایجوکیشن سکول کے مین گیٹ کے سامنے اور اطراف میں سیوریج کا گندہ پانی جمع رہنے لگا اور سکول کے ساتھ ہی میونسپل کمیٹی نے گندگی کا بھی ڈھیر لگا رکھا ہے.
جبکہ محکمہ انہار کی رہائشی کالونی کی سیورج کا گندہ پانی بھی سکول گیٹ کے سامنے جمع رہتا ہے جس کی وجہ سے خصوصی بچوں کی صحت داؤ پر لگ گئی ہے
اور گندگی کی وجہ سے تعفن پھیلنے لگا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ گندے پانی اور کوڑے کے ڈھیر کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سے فوری نوٹس لےکر میونسپل کمیٹی کی جانب سے بنائے گئے فلتھ ڈپو کو ختم کروانے کے ساتھ ساتھ محکمہ انہار کی رہائشی کالونی کی سیوریج کو بھی ٹھیک کروانے کا مطالبہ کیا ہے