عاشورہ محرم کے موقع پر سنی تعزیہ ڈھول کی تھاپ کے ساتھ اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا منزل کی جانب گامزن

 عاشورہ محرم کے موقع پر سنی تعزیہ اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا منزل کی جانب گامزن۔ سنی جلوس کے شرکاء ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈال کر اور یا حسین کے نعرے بلند کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) عاشورہ محرم کے موقع پر سنی تعزیہ اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا منزل کی جانب گامزن۔ سنی جلوس کے شرکاء ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈال کر اور یا حسین کے نعرے بلند کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق عاشورہ محرم کے موقع پر دنیا بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی مرکزی  ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ اس کے ساتھ ہی سنی تعزیہ کا جلوس بھی صبح اپنے مقررہ وقت پر تعزیہ والی گلی محلہ فاروق آباد سے برآمد ہوا اور اپنی روایتی راستوں سے گزرتا ہوا اپنی منزل مقصود کی طرف گامزن ہے۔ سنی تعزیہ کے جلوس کے شرکاء ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈال کر اور یاحسین کے نعرے بلند کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ضلع پولیس کی جانب سے سنی تعزیہ کے جلوس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ امن کمیٹی کے اراکین بھی جلوس کے ساتھ موجود ہیں۔ سنی تعزیہ کے جلوس اور اہل تشیع کے مرکزی ماتمی جلوس کے روٹ پر دونوں جلوس کچھ دیر کے  وقفے کے ساتھ ڈھاباں بازار کے ٹھیکہ افیم چوک  سے گزرتے ہیں ۔ اس مقام پر پولیس اور امن کمیٹی کے ارکان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔