محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ جامعتہ الزہراء جناح کالونی سے برآمد ہو کر اپنے مخصوص راستے پر رواں دواں۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔

 محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ جامعتہ الزہراء جناح کالونی سے برآمد ہو کر اپنے مخصوص راستے پر رواں دواں۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔ امن کمیٹیوں کے ممبران بھی جلوس کے ہمراہ ہیں

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ جامعتہ الزہراء جناح کالونی سے برآمد ہو کر اپنے مخصوص راستے پر رواں دواں۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات۔ امن کمیٹیوں کے ممبران بھی جلوس کے ہمراہ ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں دس محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ جامعتہ الزہراء جناح کالونی سے برآمد ہونے کے بعد اپنے مخصوص راستے پر رواں دواں ہے جلوس میں عزاداران حسین کی بڑی تعداد شریک ہے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی بھی کی جا رہی ہے جبکہ پولیس کے ساتھ ساتھ رضاکاران حسین بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

دوسری طرف امن کمیٹیوں کے ممبران بھی امن وامان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے جلوس کے ہمراہ ہیں جلوس اپنے روایتی راستے سے ہوتا ہوا شام سات بجے واپس امام بارگاہ جامعتہ الزہراء جناح کالونی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا آج ضلع بھر میں 20 ماتمی جلوس برآمد ہوئے ہیں اس موقع پر ضلع بھر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے.

 ممبر امن کمیٹی راجہ کوکب افتخار کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں امن امان کو قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ امن کمیٹیاں بھی اتحاد و یگانگت کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہیں