ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھائی ہے۔ صدر آل پاکستان کلوکا برادری میاں شعیب احمد کلوکا

 ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھائی ہے۔ ارشد ندیم جیسے نوجوان رول ماڈل ہیں۔ آل پاکستان کلوکا برادری کے صدر میاں شعیب احمد کلوکا کی جانب سے مبارک باد۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھائی ہے۔ ارشد ندیم جیسے نوجوان رول ماڈل ہیں۔ آل پاکستان کلوکا برادری کے صدر میاں شعیب احمد کلوکا کی جانب سے مبارک باد۔ تفصیلات کے مطابق میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے کلوکا برادری کے سپوت ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر
سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھائی ہے۔ ملک کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ ارشد ندیم جیسے نوجوان رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیں۔ ارشد ندیم نے پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلوکا برادری کے صدر میاں شعیب احمد کلوکا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ارشد ندیم کو کلوکا برادری کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ میاں شعیب احمد کلوکا نے بتایا کہ ہماری مشاورت جاری ہے اور بہت جلد ہم ارشد ندیم کلوکا کے اعزاز میں بہاولنگر میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔ آل پاکستان کلوکا برادری کے عہدیداران میاں محمد افضل کلوکا (ملتان)، میاں مہتاب زبیر کلوکا (عارف والہ) میاں صفدر کلوکا ایڈووکیٹ سابق صدر عارف والہ بار ایسوسی ایشن ، میاں محمد نصر اللہ کلوکا ایڈووکیٹ (بہاولنگر)،  میاں سعید احمد کلوکا ایڈووکیٹ (منچن آباد) ، میاں عامر سہیل کلوکا (بہاولنگر)، مفتی طاہر تنویر کلوکا (کاٹ گنگا سنگھ) سمیت ملک بھر سے کلوکا برادری کے عمائدین نے ارشد ندیم اور پوری قوم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ مبارکباد دینے والوں میں میاں امتیاز احمد کلوکا (کاٹ گنگا سنگھ) میاں محمد اکمل کلوکا (کاٹ گنگا سنگھ) ، میاں ریاض احمد کلوکا (بستی کلوکی)، میاں وکیل احمد نقشبندی (بستی کلوکی) ، میاں عبد الحق کلوکا ( بستی کلوکی) میاں شفیق کلوکا (پتوکی) فوجی محمد شریف کلوکا (میاں چنوں) میاں شیر محمد کلوکا ایڈووکیٹ (پاکپتن), میاں اکرام کلوکا ( لاہور) محمد رضوان کلوکا اڈہ گجیانی، میاں رضا سعید کلوکا نمبردار کاٹ گنگا سنگھ، احمد حسن کلوکا (دبئی) شامل ہیں۔