آٹھویں محرم الحرام کا شہزادہ قاسم کی مہندی سے منسوب خواتین کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ باب علی سے برآمد۔ سیکورٹی کے بہترین انتظامات۔

 آٹھویں محرم الحرام کا شہزادہ قاسم کی مہندی سے منسوب خواتین کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ باب علی سے برآمد۔ ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا جامعہ الزہرہ جناح کالونی میں اختتام پذیر ہو گا۔ضلعی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) آٹھویں محرم الحرام کا شہزادہ قاسم کی مہندی سے منسوب خواتین کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ باب علی سے برآمد۔ ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا جامعہ الزہرہ جناح کالونی میں اختتام پذیر ہو گا۔ضلعی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں آٹھویں محرم الحرام کا شہزادہ قاسم کی مہندی سے منسوب خواتین کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ باب علی سے برآمد ہونے کے بعد اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات دیکھنے میں آ رہے ہیں دوسری جانب ضلعی امن کمیٹی کے ممبران بھی جلوس کے ہمراہ ہیں اور امن کی فضاء کو قائم رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں.

جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے شام سات بجے امام بارگاہ جامعتہ الزہراء جناح کالونی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ بارش کی وجہ سے جلوس کے روٹ پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے عزاداران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 بلدیہ بہاولنگر کا عملہ پانی نکالنے کے لیے موجود ہے مگر بلدیہ افسران و ملازمین کی غیر سنجیدگی اور روایتی سستی کی وجہ سے فوری طور پر پانی نہیں نکالا جا سکا۔