سات محرم الحرام کا ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گیا۔

 سات محرم الحرام کا ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گیا۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) سات محرم الحرام کا ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی سات محرم الحرام کا ماتمی جلوس نکالا گیا۔ ماتمی جلوس کا آغاز جامعہ الزہرہ جناح کالونی سے ہوا اور جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس کے روٹ پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کا بندوست کیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے دیگر ادارے سول ڈیفنس، محکمہ صحت و ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی جلوس کے ساتھ موجود رہے۔