اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ای او ایجوکیشن آفس چوہدری سہیل صفدر کا چھکا۔ ریاض مہار گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

 اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ای او ایجوکیشن آفس چوہدری سہیل صفدر کا چھکا۔ ایپکا حاجی ارشاد گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ضلعی صدر ریاض مہار سمیت دیگر عہدیداران نے پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔


بہاولنگر (ایجوکیشن رپورٹر ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ای او ایجوکیشن آفس چوہدری سہیل صفدر کا چھکا۔ ایپکا حاجی ارشاد گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ضلعی صدر ریاض مہار سمیت دیگر عہدیداران نے پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔ تفصیلات کے مطابق ایپکا حاجی ارشاد چوہدری گروپ کے چیئرمین اختر حسین عادل اور ریاض احمد مہار صدر ایپکا ایجوکیشن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے جناب محمد سہیل صفدر چوہدری اسسٹنٹ ڈائریکٹر دفتر سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے قمر مجید فاروقی ایپکا گروپ چھوڑ کر ایپکا حاجی ارشاد چوہدری گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے. محمد سہیل صفدر صاحب کی شخصیت محکمہ ایجوکیشن میں انتہائی مدبر اور شریف النفس کے طور پر جانی جاتی ہے آپ ایک مخلص اور ہمدرد انسان کے طور پر پہنچانے جاتے ہیں, جناب محمد سہیل صفدر صاحب کا کہنا ہے کہ حاجی ارشاد چوہدری گروپ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اور ٹیچرز یونین کے مشترکہ راہنما ہیں جن کی قیادت میں ایپکا متحد ہو کر عملی طور پر اجتماعی ملازمین کے مطالبات و حقوق کے لئے سرگرم رہتی ہے موسم کی سختی ہو یا خوشی کا کوئی تہوار سب کچھ قربان کرکے ملازمین کے حقوق کے لئے سڑکوں پر آ کر مطالبات کے حق میں کوششوں کو عملی جامہ پہناتے ہیں حاجی ارشاد چوہدری  کے پلیٹ فارم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں اور ان کے مشن کی تائید کرتا ہوں, حاجی ارشاد چوہدری گروپ بہاولنگر میں دیگر ممبرز نے شمولیت اختیار کی جن میں محمد ابوبکر مغیرہ جونیئر کلرک ہائی سکول گرلز 190/7فورٹ عباس, محمد عمر بسرا ہائی سکول 97/6آر ہارون آباد, محمد توصیف ہائی سکول گرلز 207/9آر فورٹ عباس, عتیق الرحمن گرلز ہائیر سیکنڈری فقیروالی محمد اویس ہائی گرلز 169 سیون آر نے بھی شمولیت اختیار کرکے حاجی ارشاد چوہدری گروپ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور حاجی ارشاد چوہدری گروپ کے پلیٹ فارم پر ملازمین کے حقوق کی خاطر ہر محاذ پر سرگرم کارکن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے, اس موقع پر جناب ریاض احمد مہار صدر ایپکا ایجوکیشن ونگ, اختر حسین عادل چیئرمین آل ڈیپارٹمنٹ ایپکا, محمد اظہر خان جنرل سیکرٹری آل ڈیپارٹمنٹ ایپکا عبدالرشید انفارمیشن سیکرٹری آل ڈیپارٹمنٹ ایپکا, فرحان تبسم چشتی جنرل سیکرٹری ضلعی ایپکا, عبدالقیوم خان مزمل صاحب سپریٹینڈیٹ سینئر صدر ایپکا ایجوکیشن ونگ, نصیر احمد سئنیر صدر ایپکا ایجوکیشن, عامر رضا شاہ بخاری سئینر نائب صدر ضلعی باڈی ایپکا, جمشید اقبال بھٹی شعبہ نشرواشاعت ایپکا, راؤ خلیل الرحمن, راؤ ساجد محمود فنانس سیکرٹری, راؤ عبدالقادر سینئر نائب صدر ایپکا, ظہور احمد سئینر نائب صدر ضلعی باڈی ایپکا, طالب حسین بھٹی, نوید پاشا, نذیر احمد, عمران راجپوت, عبدالحمید, زین العابدین, اختر حسین, محمد جمیل, عدنان نومی, عمیر گیلانی چیئرمین لوئر گریڈ ایپمپلائیز یونین و دیگر راہنماؤں نے مبارکباد پیش کی اور شمولیت کرنے والوں سے توقعات کی کہ ممبران اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ملازمین کے مسائل و حقوق کے لئے سرگرم اور متحرک رہیں گے. آخر میں دعاء خیر کرکے اجلاس اختتام پذیر ہوا.