تھانہ سٹی بی ڈویژن نے 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر کے 11 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں

 تھانہ سٹی بی ڈویژن کی بڑی کاروائی۔ موٹر سائیکل چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار۔ 11 موٹر سائیکلیں برآمد۔ ڈی ایس پی صدر سرکل کی جانب سے ایس ایچ او کو شاباش۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تھانہ سٹی بی ڈویژن کی بڑی کاروائی۔ موٹر سائیکل چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار۔ 11 موٹر سائیکلیں برآمد۔ ڈی ایس پی صدر سرکل کی جانب سے ایس ایچ او کو شاباش۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بی ڈویژن نے 3 رکنی موٹر سائیکل چوروں کا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ دوران تفتیش پولیس نے چوروں سے 11 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دئیے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل نے تھانہ سٹی بی ڈویژن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سٹی بی ڈویژن کے ایس ایچ او مہر عبدالجبار کی قیادت میں اے ایس آئی رضوان اور انکی ٹیم نے ظفر عرف ظفری کو اسکے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل مالکان کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سرکل نے ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر اور اے ایس آئی رضوان کو شاباش دی۔