سی ای او ایجوکیشن کا ایم سی ہائی سکول کا دورہ ۔ طلباء میں سکول بیگز اور نوٹ بکس تقسیم کیں۔

 کستورا جی شاد سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا صبح نو سکول (گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول وکلاء کالونی ) کا دورہ ۔ طلباء میں سکول بیگز اور نوٹ بکس تقسیم کیں۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) کستورا جی شاد سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا صبح نو سکول (گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول وکلاء کالونی ) کا دورہ ۔ طلباء میں سکول بیگز اور نوٹ بکس تقسیم کیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کستورا جی شاد چیف ایگزیکٹیوآفیسر (DEA) بہاول نگر   نے صبح نو سکول (گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول وکلاء کالونی ) بہاول نگر کا دورہ کیا ۔سکول انتظامیہ کی طرف سے کستورا جی شاد  کا استقبال کیا گیا۔ کستورا جی شاد نے طلبا کے تدریسی عمل کو ٹریننگ کے SOPs   کے مطابق چیک کیا اور طلبا سے مختلف سوالات کئے ۔طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  ان میں سکول بیگز اور نوٹ بکس  تقسیم کیں۔

طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں کہ آپ کو سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب  کے وژن کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر آیا ہے۔ آپ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران صبح نو سکول پروجیکٹ کو بہاول نگر میں کامیاب بنانے پر ملک محمد رفیق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری بہاول نگر، محمد اختر مسلہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول وکلاء کالونی بہاول نگر اور صبح نو سکول کے اساتذہ ملک محمد سہیل اور محمد منشاء کی کاوشوں   کو سراہا اور مزید داخلہ کرنے کی ہدایت کی۔ محمد اختر مسلہ ہیڈ ماسٹر نے صبح نو سکول کے لئے ہر طرح کا تعاون کر نے پر کستورا جی شاد کا شکریہ ادا کیا۔

کستورا جی شاد  ورکشاپس  کے طلبا میں گھل مل گئے اور بچوں کو پنجاب کا روایتی کھیل'' کوکلا چھپاکی'' کھلایا۔  دوران کھیل بچوں کو نظم و ضبط اور ایمان داری سےکھیل کھیلنے کی تلقین کی۔ بچوں نے پنجاب کا روایتی کھیل بڑے جوش و خروش سے کھیلا اور خوشی کا اظہار کیا۔