ذہنی معذور شخص کی کمسن بیٹی سے جنسی زیادتی۔ ایف آئی آر درج ۔ ملزمان فرار۔

 ذہنی معذور شخص کی کمسن بیٹی سے جنسی زیادتی۔ متاثرہ بچی حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل۔ ایف آئی آر درج ۔ ملزمان فرار۔ پولیس جنسی زیادتی کے واقعات روکنے میں ناکام۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ذہنی معذور شخص کی کمسن بیٹی سے جنسی زیادتی۔ متاثرہ بچی حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل۔ ایف آئی آر درج ۔ ملزمان فرار۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ تخت محل کی حدود میں معذور محنت کش کی کم عمر بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے چچا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے جا سکے۔ جنسی زیادتی کے آئے روز ہونے والے واقعات معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی اور پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ بہاولنگر میں جنسی زیادتی کے مقدمات درج کروا کر بلیک میل کرنے والے گروہ بھی سرگرم ہیں جن کی مبینہ طور پر پولیس کے کچھ افسران سرپرستی کرتے ہیں۔ بلیک میلنگ کے لیے جنسی زیادتی کے مقدمات میں ملوث افراد بلیک میلر گروہ کو بھتہ کی رقم دیکر چند روز میں رہا ہو جاتے ہیں۔ ایسے واقعات میں ایف آئی آر کی تحریر اور بیان کیے گئے واقعات کی ترتیب تقریبا ملتی جلتی ہوتی ہے اور ملزمان سے پیسے وصول کرنے کے بعد متاثرہ خواتین کے ملزمان کے حق میں دئیے گئے بیانات بھی تقریباً ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے کمزور تفتیش اور نظام میں موجود خامیوں سے فائدہ اٹھانے کی وجہ سے جنسی زیادتی کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے۔