پاکستان لائف سیورز پروگرام (PLSP) کے تحت دانش سکول میں تربیتی ورکشاپ

 پاکستان لائف سیورز پروگرام (PLSP) کے تحت دانش سکول میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ ایمرجنسی کی صورت میں مختلف اقدامات کے بارے میں لیکچر اور عملی تربیت دی گئی

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) پاکستان لائف سیورز پروگرام (PLSP) کے تحت دانش سکول میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ ایمرجنسی کی صورت میں مختلف اقدامات کے بارے میں لیکچر اور عملی تربیت دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کمیونٹی سیفٹی ونگ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 بہاولنگر نے دانش پبلک سکول(گرل) چشتیاں میں ایک روزہ پاکستان لائف سیورپروگرام کے حوالہ سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں دانش پبلک سکول(گرل) چشتیاں کے ٹیچرز کوخون کے بہاؤ کو روکنے، دل اور پھیپھڑوں کی بحالی، آگ لگنے کی صورت میں فائر ایکسٹینگویشر کو استعمال کرنےاور کسی بھی ایمرجینسی صورتحال میں ریسکیو 1122 میں رابطہ کرنے کے بارے لیکچر اور عملی مشق کروائی گئی. پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122کا مقصد محفوظ بہاول نگر کا قیام ہے