اساتذہ کرام ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ سنیارٹی کی بنیاد پر 34 اساتذہ کو ترقی دی گئی ہے۔ امید ہے ترقی پانے والے اساتذہ دلجمعی اور محنت سے کام کریں گے۔ کستورا جی شاد سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر
بہاولنگر (سیف الرحمن سے) اساتذہ کرام ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ سنیارٹی کی بنیاد پر 34 اساتذہ کو ترقی دی گئی ہے۔ امید ہے ترقی پانے والے اساتذہ دلجمعی اور محنت سے کام کریں گے۔ سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر کے سرکاری سکولز کے 34 اساتذہ کرام کی سنیارٹی کی بنیاد پر ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی پروموشن کر دی گئی۔ ترقی پانے والے اساتذہ کرام کو سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کستورا جی شاد نے ایک پروقار تقریب میں پروموشن لیٹر دئیے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری بہاولنگر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری بہاولنگر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل صفدر چوہدری، ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر کے لاء آفیسر منور زمان اور ترقی پانے والے اساتذہ موجود تھے۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ملازمت کے دوران ترقی ہر ملازم کا خواب ہوتا ہے۔ میری ٹیم نے سنیارٹی کی بنیاد پر اساتذہ کرام کے کافی عرصہ سے رکے ہوئے ترقی کے عمل کو محنت کر کے پایا تکمیل کو پہنچایا ہے۔ ترقی پانے والے اساتذہ کرام سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ محنت اور دیانتداری سے کام کریں گے۔ انہوں نے ترقی پانے والے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔
ڈی ای او سکینڈری گلزار احمد بھٹی اور ڈی ای او ایلیمنٹری غلام عباس نے بھی ترقی پانے والے اساتذہ کرام کو مبارکباد دی۔