سی ای او ایجوکیشن کا فوری ایکشن۔ ایم سی کیڈر پنشنرز کو پنشن ادا کر دی گئی

 سی ای او ایجوکیشن کا فوری ایکشن۔ ایم سی کیڈر پنشنرز کو پنشن ادا کر دی گئی۔ پنشن ملنے پر پنشنرز کی سی ای او ایجوکیشن کو دعائیں

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) سی ای او ایجوکیشن کا فوری ایکشن۔ ایم سی کیڈر پنشنرز کو پنشن ادا کر دی گئی۔ پنشن ملنے پر پنشنرز کی سی ای او ایجوکیشن کو دعائیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز "دی نیوز اردو" میں ایم سی کیڈر پنشنرز کو پنشن نا ملنے کی خبر پبلش ہوئی تھی جس پر نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر نے متعلقہ اہلکاروں کو فوری طور پر پنشن ادا کرنے کا حکم دیا۔ سی ای او ایجوکیشن کے حکم پر پنشنرز کے اکاؤنٹس میں پنشن کی رقم ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔ متاثرہ پنشنرز نے انکی فریاد سن کر فوری ایکشن لینے پر سی ای او ایجوکیشن کی لمبی عمر اور ترقی کی دعائیں شروع کر دی ہیں۔