بہاولنگر پولیس کی شاندار کاروائی، 3 ڈکیت گینگ کے 7ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد۔

 تھانہ سٹی بی  ڈویژن بہاولنگر پولیس کی شاندار کاروائی، 3ڈکیت  گینگ کے 7ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ کل مالیتی 11لاکھ69ہزار روپے  برآمد۔

بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) تھانہ سٹی بی  ڈویژن بہاولنگر پولیس کی شاندار کاروائی، 3ڈکیت  گینگ کے 7ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ کل مالیتی 11لاکھ69ہزار روپے  برآمد۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی بی  ڈویژن بہاولنگر میں ڈکیتی  کی مختلف وارداتوں کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے ڈکیتی  کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر نے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے SDPOصدرسرکل مظہر حیات  کی سربراہی میں سپیشل ٹیمز تشکیل دیں۔ ایس ایچ اوتھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر مہر عبدالجبار  نے پولیس ٹیمز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ڈکیتی  کی وارداتوں میں ملوث 3ڈکیت گینگ ،جاوید عرف جیدی(سرغنہ ) ،جابر عرف جابری  (سرغنہ )،رکھا پرھہیاڑ(سرغنہ )سمیت 07ملزمان، فیاض،صابر ،شوکت ،اوربیدار علی کو گرفتار کیا ۔دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر ملزما ن کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 03پسٹل ,01ریوالوراور مال مسروقہ 09عدد موٹر سائیکل،UPS اورموبائل فونز و نقدی کل مالیتی 11لاکھ69ہزار روپے برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔اس موقع پر ایس ڈی پی او صدر سرکل بہاولنگر مظہر حیات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ شہر کو محفوظ بنانے کے لیے شہرکے مختلف اہم مقامات پر CCTVکیمرہ جات لگائے گئے ہیں جن کی مانیٹرنگ ڈی پی او آفس بہاولنگر میں کی جارہی ہے۔