ابن نیاز فاؤنڈیشن بہاولنگر کے مہران ہائی وے سندھ کے اطراف میں کیمپس لگا کر امدادی سامان کی تقسیم

 ابن نیاز فاؤنڈیشن بہاولنگر کے مہران ہائی وے سندھ کے اطراف میں کیمپس لگا کر امدادی سامان کی تقسیم

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) ابن نیاز فاؤنڈیشن بہاولنگر کے مہران ہائی وے سندھ کے اطراف میں کیمپس لگا کر امدادی سامان کی تقسیم۔  تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی مسئول اور ابن نیاز فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلی کی ہدایات کی روشنی میں سندھ مہران ہائی وے روڑ پر واقع پڈعیدن اور اسکے اطراف میں تین کیمپس لگاکر تقریبا 700افراد میں سردی سے بچاؤ کیلئے کمبل ، رضائیاں، جوتے ، کپڑے تقسیم کئے گئے ابن نیاز فاؤنڈیشن کے فوکل پرسن رضا علی کے مطابق مقامی افراد اور علماء کرام کے تعاون سے سروے اور پھر ٹوکن کے زریعے مستحقین تک امدای سامان پہنچایا گیا مخیر حضرات سندھ کے سیلابی آفت سے متاثرین کی معاونت کے لئے آگئے بڑھیں اس موقع پر مفتی محمد نصر اللہ خان ، قاری غلام رسول ، فضل الرحمان ،سہیل قریشی ودیگر بھی موجود تھے ابن نیاز فاؤنڈیشن کے وفد نے معروف تعلیمی ادارے جامعہ عربیہ شمس العلوم کھرڈاہ کے مہتمم مولانا عبد الحق اور علما کرام  سے بھی ملاقات کی ۔