میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ رانا عبدالرؤف کی قیادت میں بڑا قافلہ آج رات روانہ ہو گا

 میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ سابق ایم پی اے و ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ رانا عبدالرؤف کی قیادت میں بڑا قافلہ آج رات روانہ ہو گا۔ روانگی سے قبل کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب رانا عبدالرؤف کی رہائش گاہ پر ہو گی۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) میاں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ سابق ایم پی اے و ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ رانا عبدالرؤف کی قیادت میں بڑا قافلہ آج رات روانہ ہو گا۔ روانگی سے قبل کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب رانا عبدالرؤف کی رہائش گاہ پر ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی کے موقع پر استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ ضلع بھر کے اراکین اسمبلی کارکنان کو متحرک کرنے میں مصروف ہیں۔ ضلع بہاولنگر سے لاہور جانے والے سب سے بڑے قافلے کی قیادت رانا عبدالرؤف کریں گے۔ ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ رانا عبدالرؤف روانگی سے قبل اپنے ڈیرے پر کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔ استقبالیہ تقریب کے اختتام پر قافلہ لاہور کے لیے روانہ ہو جائے گا۔ "دی نیوز اردو ڈاٹ کام" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا عبدالرؤف کے پولیٹیکل ایڈوائزر راؤ عمران اختر نے بتایا کہ رانا عبدالرؤف کی قیادت میں جانے والے قافلے میں ہزار سے زائد کارکنان شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کارکنوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور کارکن اپنے محبوب قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔