ایک اور پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک، مبینہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

 ایک اور پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک، مبینہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) ایک اور پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم ہلاک، مبینہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے روایتی سرکاری اعلامیہ کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں پولیس زیر حراست ملزم عمیر کو برآمدگی کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی۔  پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کر دی۔ اسی دوران ملزم فرار ہونے کی کوشش میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔