ضلع بھر کے شہری اور دیہی علاقوں میں "ستھرا پنجاب مہم" کے تحت صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون
بہاولنگر ( سیف الرحمن سے) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے عین مطابق ضلع بہاولنگر کے شہری اور دیہی علاقوں میں "ستھرا پنجاب مہم" کے تحت صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ صفائی ستھرائی کی صورت حال میں نمایاں بہتری لائی جائے ۔ کہیں بھی گندگی کے ڈھیر،کھلے یا بغیر کور کے سیوریج ہولز نظر نہ آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے،جس کے لئے بلدیاتی اداروں کو بھرپور محنت کرنا ہوگی۔ وال چاکنگ اور تجاوزات کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں رہ کر صفائی مہم کی نگرانی کریں ۔ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا