سیکرٹری ہیلتھ علی جان کا دورہ بہاولنگر ۔ زیر تعمیر میڈیکل کالج، مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا وزٹ کیا۔

 سیکرٹری ہیلتھ علی جان کا دورہ بہاولنگر ۔ زیر تعمیر میڈیکل کالج اور مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سروس ڈلیوری، صفائی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا

بہاولنگر( سیف الرحمن سے) سیکرٹری ہیلتھ علی جان کا دورہ بہاولنگر ۔ زیر تعمیر میڈیکل کالج اور مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سروس ڈلیوری، صفائی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان نے میڈیکل کالج کے زیر تعمیر پراجیکٹ کا دورہ کیا اور میڈیکل کالج پر ابتک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ہیلتھ کو بتایا گیا کہ اس میگا پراجیکٹ کی مین بلڈنگ کا نظر ثانی شدہ تخمینہ متعلقہ محکمہ کو بھجوایا دیا گیاہے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے میڈیکل کالج میں ڈاکٹرز ہوسٹل، بوائز ہوسٹل، کیفے ٹیریا، فیکلٹی ممبران اور عملہ کی رہائش گاہوں کی تعمیر کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار بھون اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے ضلعی صدر ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال سمیت سروس ڈیلیوری کے عمل کا جائزہ لیا۔ زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے فراہم کردہ سہولیات بارے بھی استفسار کیا۔ سیکریٹری ہیلتھ نے  ضلعی صدر ہسپتال میں سروس ڈیلیوری اور صفائی کی صورتحال  بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ سیکریٹری ہیلتھ نے زیر تعمیر مدراینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال اور میڈیکل کالج کی سائٹس پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں تعمیر کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ آئی ڈیپ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بہاولنگر 100 کنال رقبہ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی بیسمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ گراونڈ فلور کا 60 فی صد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔دیگر شعبہ جات مرحلہ وار طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے دستیاب ہوں گے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے  میڈیکل کالج کے مکمل ہونے والے رہائشی بلاک کو فوری استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولنگر کے محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے اور طبی سہولیات کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔