پیشی پر آئے باپ بیٹا مخالفین کی گولیوں کا نشانہ بن گئے،بیٹا جانبحق، باپ شدید زخمی

 پیشی پر آئے باپ بیٹا مخالفین کی گولیوں کا نشانہ بن گئے،بیٹا محمد اعظم موقع پر جانبحق جبکہ اس کا باپ شدید زخمی۔ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) پیشی پر آئے باپ بیٹا مخالفین کی گولیوں کا نشانہ بن گئے،بیٹا محمد اعظم موقع پر جانبحق جبکہ اس کا باپ شدید زخمی۔ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ قتل کے ملزمان باپ بیٹا پیشی سے واپس جاتے ہوئے فریق مخالف کے ہتھے چڑھ گئے۔ گولی لگنے سے 32 سالہ اعظم  موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ اسکا 65 سالہ باپ محمد رمضان شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں باپ بیٹا تھانہ میکلوڈ گنج کے ایک مقدمہ قتل میں عبوری ضمانت پر تھے اور پیشی سے واپس گھر جا رہے تھے کہ مقدمہ قتل کے مدعی نے ساتھیوں سمیت حملہ کر دیا۔ افسوس ناک واقعہ اڈہ چبیانہ کے قریب پیش آیا