موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے تیز رفتار بس الٹ گئی

 موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے تیز رفتار بس الٹ گئی۔ دو افراد زخمی۔ ایک کی حالت تشویشناک، بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔

بہاولنگر (سیف الرحمن سے) موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے تیز رفتار بس الٹ گئی۔ دو افراد زخمی۔ ایک کی حالت تشویشناک، بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد روڈ پر تیز رفتار بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک کو تشویشناک حالت کی وجہ سے بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔ حادثے میں بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔