Urdu News and Daily Pakistan News in Urdu. Thenewsurdu.com update's Urdu News 24 hours a day from Pakistan
تازہ ترین خبریں

پاکستان ڈرون حملوں کا مستقل حل چاہتا ہے،صدر زرداری

شکاگو … صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈرون حملوں کا مستقل حل چاہتا ہے، ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور عوامی جذبات کے خلاف ہیں،امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات کے دوران صدر آصف زرداری نے کہا کہ امریکا سلالہ حملے کے معاملے پر مزید کچھ کرے، اسلام آباد افغانستان میں امن عمل کی پر زور حمایت کرتا ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور صدر زرداری کے درمیان ملاقات میں پاکستان سے نیٹو سپلائی کھولنے اور افغانستان میں قیام امن کے معاملات زیر غور آئے۔

وزیراعظم کےسیکیورٹی اہلکاراورپولیس میں جھگڑا

لاہور میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سیکیورٹی اہلکار اور پولیس میں جھگڑا ہوگیا۔ بات تلخ کلامی اور گالم گلوچ سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

نیٹو سپلائی بحال،امریکی کنٹینرز کو افغانستان جانے کی اجازت دیدی گی:غیر ملکی خبر ایجنسی کادعویٰ

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی کنٹینرز کو افغانستان جانے کی اجازت دے دی ہے اور چار ٹرک امریکی سفارتخانے کا سامان لے کر طور خم کے راستے کابل پہنچ گئے ہیں۔ایجنسی آف فرانس پریس کے مطابق پاکستان نے چھ ماہ میں پہلی مرتبہ امریکی ٹرکوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی۔ امریکہ کے چار کنٹینرز طور خم کے راستے کابل میں سفارتخانے پہنچ گئے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کےلئے سامان کراچی کی بندرگاہ پر اترا تھا۔امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ کنٹینرز میں دفتری سامان تھا اور اس کا نیٹو سپلائی سےتعلق نہیں۔ نیٹو سپلائی کی بندش کے بعد امریکی سفارتخانے کےتین سوٹرک پاکستان میں پھنس گئے تھے۔ امریکی اہلکاروں نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید ٹرک افغانستان روانہ ہوں گے۔

سپریم کورٹ پر حملے کا کیس ری اوپن کردیا گیا

سپریم کورٹ پر حملے کا کیس ری اوپن کردیا گیا، شریف براداران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دن میں جواب طلب کیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی اسلام آباد انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

فیصل آباد:خودسوزی کرنیوالےکمسن عمرکی نمازجنازہ ادا

فیصل آباد میں ہیڈ ماسٹر کے سخت گیر اور توہین آمیز رویے سے دلبرداشتہ ہو کر خودسوزی کرنے والے کم سن طالب علم عمر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تدفین سمندری کے علاقے میں ہوگی۔ ۔والدین اپنے اکلوتے بیٹے کے انتقال پر انتہائی غمزدہ ہیں اور علاقے کی فضا بھی سوگوار ہے۔

نیٹو سپلائی کھولنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا،گیلانی

وزیراعظم گیلانی کہتے ہیں کسی میں ہمت ہے تو ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لے آئے، نیٹو سپلائی کھولنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ وہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

ضلعی عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس

ضلعی عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد… ملکی قوانین میں درکار ترامیم اور نظام انصاف کو موثر بنانیکی سفارشات مرتب کرنے کیلئے لاء اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس ، اسلام آباد میں جاری ہے، چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری نے کہاہے کہ عوام کو جلد انصاف دینے کیلئے ضلعی عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانا ہوگی ۔

آڈی فیشن 2012 سنگاپور میں فیسٹیول

آڈی فیشن 2012 سنگاپور میں فیسٹیول

A model presents a creation from American designer Jonathan Simkhai during a fashion show part of the Audi Fashion Festival in Singapore May 18, 2012.

کپڑے اُتا ر کر پاکستان بدنام کرنے والی وینا میر ی دوست نہیں:ڈولی

کپڑے اُتا ر کر پاکستان بدنام کرنے والی وینا میر ی دوست نہیں:ڈولی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی بگ باس فیم اداکارہ ڈولی بندرانے کہا ہے کہ وینا ملک نے شہرت کیلیے سارے کپڑے اتار دیے ہیں ابھی تو وینا کی نشے کی حالت میں ابھی توایک تصویر آئی ہے، دیکھیے کیا کچھ آتا ہے۔پاکستان پہنچنے پر جیو نیوز سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈولی بندر کا کہنا تھا کہ وینا ملک ہندوستان میں پاکستان کا نام بدنام کر رہی ہے وہ میری دوست نہیں،اسے 10جوتے ماروں گی اور ایک گنوں گی۔

کراچی:ایک ہی خاندان کی سیریل کلنگ پولیس بے بس

کراچی:ایک ہی خاندان کی سیریل کلنگ پولیس بے بس

کراچی میں مقتول کی لاش لینے آنے والے دو بھائی بھی قتل کردیے گئے۔ ماں جب اپنے بیٹوں کی لاشیں لینے پہنچی تو اسے بھی گولیاں مار دی گئیں۔

پنجاب میں خواتین کی ملازمتوں کا کوٹہ 15 فیصد کرنے کا اعلان

پنجاب میں خواتین کی ملازمتوں کا کوٹہ 15 فیصد کرنے کا اعلان

وزیر اعلٰی پنجاب شہبازشریف نے سرکاری محکموں میں خواتین کی ملازمتوں کا کوٹہ پانچ سے بڑھا کر پندرہ فیصدکر نے کا اعلان کیا ہے۔

نواز شریف کا آج حافظ آباد میں جلسہ ،تیاریاں مکمل کرلی گئیں

نواز شریف کا آج حافظ آباد میں جلسہ ،تیاریاں مکمل کرلی گئیں

حافظ آباد پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر حافظ آباد آئیں گے جہاں وہ کرکٹ سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

امریکا:کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود میں سیسنا طیارے داخل

امریکا:کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود میں سیسنا طیارے داخل

واشنگٹن… امریکا میں جی ایٹ سربراہ کانفرنس کے موقع پر دو سیسنا طیاروں کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی نے امریکی انتظامیہ میں کھلبلی مچا دی۔ دونوں طیاروں کو پینسلوینیا کی ریاست میں واقع یارک ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میری لینڈ میں مقامی وقت کے مطابق سات بجے کے قریب پہلا سیسنا طیارہ کیمپ ڈیوڈ میں واقع ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوا جہاں صدر اوباما کی میزبانی میں جی ایٹ سربراہ کانفرنس جاری ہے۔ امریکی ایف 15طیارے نے فوری طور پر سیسنا طیارے کا راستہ روکا۔ دوسرا واقعہ سات بج کر سترہ منٹ پیش آیا جب ایک دوسرا سیسنا طیارہ بھی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔ اسے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے روکا اور پینسلوینیا کی ریاست میں واقع یارک ائرپورٹ پر اتارلیا گیا۔ دونوں پائلٹوں سے پوچھ گچھ جاری ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ دونوں طیارے ریڈیو رابطے منقطع ہونے کی وجہ سے ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوئے۔