آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جانبحق دو شدید زخمی ہو گئے

 اڈہ مبارک آباد کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جانبحق دو شدید زخمی ہو گئے۔ ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بہاولنگر(بیورو رپورٹ) اڈہ مبارک آباد کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جانبحق دو شدید زخمی ہو گئے۔ ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈہ مبارک آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار فیملی روڈ پر جا رہی تھی کہ اچانک  آسمانی بجلی گر گئی. آسمانی بجلی گرنے سے ناصر نامی شخص اور اس کے دو معصوم بیٹے  منیب اور عابد جانبحق ہو گئے جبکہ ناصر کی بیوی اور ایک بیٹا شدید زخمی ہو گئے. آسمانی بجلی کا شکار ہونے والی فیملی نواحی گاؤں 102 سکس آر کے رہائشی ہیں. لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا.