ضلع بھر میں عشرہ شان رحمت العالمین تزک و احتشام سے منایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، عشرہ شان رحمت العالمین عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ۔ ضلع بھر میں تقریبات کا شیڈول جاری۔


بہاولنگر (بیورو رپورٹ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں عشرہ  شان رحمت العالمین کے سلسلہ میں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جسمیں  مختلف محکمہ کے افسران، میلاد کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی.  ڈپٹی کمشنر نے کہا عشرہ شان  رحمت اللعالمین   مذہبی عقیدت و احترام اور تزک و احتشام سے منایا جائیگا۔اس سلسلہ تمام انتظامات شاندار انداز کئے جائیں. اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع کی پانچوں  تحصیلوں کے سکولوں اور کالجز کے طلبہ کے مابین مضمون نویسی ،قرآت اور نعت خوانی  کے مقابلے ہوں گے اور سکولوں اور کالجز کی سطح پر
 سیرت کوئیز مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گےاور محافل میلاد منعقد ہوں گی. محفل نعت میں نعتیہ کلام پیش کئے جائیں گے. اجلاسوں میں بتا یا گیا کہ سرکاری دفاتر ،نجی عمارتوں، بینکوں،بازاروں، چوکوں و چوراہوں اور گرین بیلٹس پر سجاوٹ وچراغاں کی جائے