ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، اشیائے خوردونوش کا جائزہ لیا گیا اور قیمتیں مقرر کی گئیں۔


 بہاولنگر ( بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کے زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی  پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں ضلع بھر میں  اشیائے خوردونش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور اشیائے خورد نوش کی قیمتیں مقرر کی گئیں جس کے مطابق دال  چنا(موٹی) 128روپے فی کلو، دال چنا( باریک) 122 روپے فی کلو، دال مسور (موٹی) 165 روپے فی کلو گرام، دال ماش دھلی ہوئی SQ) 225 ) روپے فی کلو،دال ماش چمن 228روپے . دال مونگ دھلی ہوئی 125روپے فی کلو گرام، بڑا گوشت 400 روپے فی کلو، چھوٹا گوشت 800 روپے فی کلو گرام، بیسن130 روپے فی کلو، تندوری روٹی 7روپے فی عدد، نان 10 روپے فی عدد، دودھ 80 روپےلیٹر، دہی 85 روپے کلو گرام، کالا چنا  125 روپے فی کلو، سفید چنا (موٹا) 174 روپے فی کلو، سفید چنا (باریک) 138 روپے فی کلو، کچی باسمتی چاول( چھوٹی) 76 روپے فی کلو، چاول باسمتی  سوپر ( پرانا) 130 کلو گرام، چاول باسمتی (نیا) 114 روپے فی کلوگرام، چاول (اری)50 روپے فی کلواگرم اور آٹا  20 کلوگرام کا تھیلہ کا نرخ  1100 روپے مقرر کیا گیا.   ڈپٹی  کمشنر نے کہا کہ اشیائے خورد نوش کے  نرخ  نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں  کئے جائیں خلاف ورزی کی صورت میں  قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے