حکومت پاکستان ایٹمی سائنسدان کی وفات پر تین دن کے سوگ کا اعلان کرے۔ صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) ڈاکٹر عبد القدیر خان ہمارے دلوں میں بستے تھے۔ محسن پاکستان کی وفات قومی سانحہ، مرحوم کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے۔ عمران وٹو صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بہاولنگر کے ضلعی صدر عمران وٹو نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کو قومی سانحہ قرار دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان وہ قومی ہیرو ہیں جن کو ہم بچپن سے لیکر اب تک قومی ہیرو مانتے رہے ہیں۔ انہوں نے وطن عزیز کو ایٹمی قوت بن کر کو احسان کیا گیا وہ ہماری آئندہ نسلیں بھی نہیں اتار سکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کی وفات پر حکومت پاکستان کو سرکاری طور پر تین دن کے سوگ کا اعلان کرنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کل ضلع بھر کے پرائیویٹ سکولز مارننگ اسمبلی میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے اور اساتذہ کرام بچوں کو ڈاکٹر عبد القدیر خان کی قومی خدمات سے روشناس کروائیں گے۔