ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کا انتقال قومی سانحہ ہے۔ مرحوم قومی ہیرو تھے
لاہور ( ویب ڈیسک)محسن پاکستان, ایٹمی سائنس دان اور پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان وفات پا گئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ تفصیلات کے مطابق عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان طویل علالت کے بعد اپنے رب سے جا ملے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی تھے۔ آپ نے ساری زندگی پاکستان کے لیے وقف کر دی۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کا نام تاریخ میں زندہ رہے گا۔