آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایت پر پولیس لائن بہاولنگر میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے پریڈ کا معائنہ کیا

آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایت پر پولیس لائن بہاولنگر میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے پریڈ کا معائنہ کیا

بہاولنگر (سوشل میڈیا واچ) آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایت پر پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بہاولنگر پولیس کے اعلامیے کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد اظہر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے حصہ لیا اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو سلامی دی۔