ڈی پی ایس سکول بہاول نگر کے ہال میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد، صوبائی وزیر سمیت ضلعی انتظامیہ کی شرکت۔

ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے مطابق گزارنا چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر


بہاولنگر ( بیورو رپورٹ)عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں ڈی پی ایس سکول بہاول نگر کے ہال میں سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر میاں شوکت علی لالیکا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈی پی او محمد ظفر بزدار، ضلعی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سید ندیم زمان شاہ ، سٹی جنرل سیکریٹری جعفر حسین بھٹی، ڈپٹی سیکرٹری طاہر کریم خان نے شرکت کی۔ 


اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما، انجمن تاجران و سول سوسائٹی کے نمائندگان، اراکین امن کمیٹی، سکول اور کالجز کے اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات، مختلف محکموں کے افسران و سٹاف اور میڈیا نمائندگان موجود تھے۔

صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر شوکت علی لالیکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ رسولؐ پر عمل پیرا ہو کر دین و دنیا میں کامیابی یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنحضورؐ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور آپؐ کی ہستی تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریمؐ کی ذات اقدس سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو آنحضورؐ کی حیات طیبہ کے مطابق گزارنا چاہئے تاکہ ہم دین و دنیا میں فلاح پا سکیں۔انہوں نے بتایاکہ ضلع بھر کے تمام سکولز میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین بھرپور مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں حسن نعت، حسن قرأت اورتقاریر ی مقابلہ جات منعقد کرائے جا رہے ہیں۔


ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسوۂ رسولؐ پر عمل پیرا ہو کرہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور اتباع رسول اکرمؐ ہی دراصل رہتی دنیا تک کے انسانوں کی کامیابی کا زینہ ہے۔ تقریب کے شاندار انعقاد پر پی ٹی آئی عہدیداران و تعلیمی و سماجی حلقوں کی جانب سے پرنسپل پروفیسر شفیق احمد اور میاں فضل فرید لالیکا کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا