بہاولنگر پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، شراب فروش گرفتار

بہاولنگر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، شراب فروش گرفتار 


بہاولنگر (سیف الرحمن سے) تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کی بروقت کاروائی، ہومیو پیتھک سٹور کی آڑ میں کُپی شراب فروخت کرنے والا ملزم  ذیشان احمداور غیر ملکی شراب فروخت کرنے والے امیر اسلم اور تسلیم بی بی گرفتار،بھاری مقدار میں شراب برآمد۔
 تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگرپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگرعبدالجبار کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر رضوان عباس نے مخبر کی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے بلدیہ روڈ بہاولنگر پر ذیشان ہومیوپیتھک سٹور کی آڑ میں شراب فروخت کرنے والے ملزم ذیشان احمدکو گرفتارکر لیاملزم کے قبضہ سے شراب کی 190کُپیاں برآمد ہوئیں۔ اسی طرح حسام اکرم سب انسپکٹر نے مخبر کی اطلاع پر ریلوے کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے محمد امیراسلم اورتسلیم بی بی کو غیر ملکی شراب فروخت کے لیے لے جاتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے موقع پر 50بوتل غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔ ملزمان کو پابند سلاسل کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کا کہنا تھا کہ منشیات فروش نشے کی شکل میں ہماری نوجوان نسل کو زہر سپلائی کر رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی عوام کوچاہیے کہ ایسے عناصر سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں۔