حیدر سٹیڈیم میں سپورٹس گالا، سٹوڈنٹس کی بھرپور شرکت۔
بہاولنگر(ویب ڈیسک) بہاولنگر کے معروف تعلیمی ادارے KIPS کالج بہاولنگر کے زیر اہتمام حیدر اسٹیڈیم جمنیزیم میں سپورٹس گالہ منعقد ہوا جس میں طلباء وطالبات کے ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور رسہ کشی کے مقابلہ جات منعقد ہوئے سپورٹس گالہ کی مہمان خصوصی تحصیل سپورٹس آفیسر عظمی بشیر اور نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپورٹس آفیسر عظمی بشیراور امجد مالا نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں خصوصاً کھیل انسانی صحت کے لئے مفید ہے سکول و کالج میں زیر تعلیم بچے ہی کھیل کی بنیادوں پر اچھے کھلاڑیوں کے طور پر بھی سامنے آتے ہیں KIPS کے سٹوڈنٹس نے اچھا اور معیاری کھیل پیش کیا اس موقع پر کالج ڈائریکٹر خرم مشکور آغا، پرنسپل توصیف خان اور ٹیبل ٹینس کوچ عبدالوکیل بھی موجود تھے واضح رہے کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہاولنگر ضلع کے سکول و کالجز سمیت مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے تعاون فراہم کررہا ہے ۔ (بشکریہ شہباز پرنس ، صحافی و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ)