ڈی پی او کی ہدایت پر عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے بہاولنگر پولیس کا فلیگ مارچ

ڈی پی او کی ہدایت پر عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے بہاولنگر پولیس کا فلیگ مارچ

بہاولنگر(سیف الرحمن سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی ہدایت پر عیدمیلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ضلعی پولیس کاایس ڈی پی او صدر سرکل کی زیر قیادت عوام میں احساس تحفظ پید اکرنے کے لیے فلیگ مارچ۔ 
 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی ہدایت پر ضلعی پولیس نے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے دوران امن وامان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کرنے کے لیے ایس ڈی پی اوصدر سرکل محمد امجد جاویدکی زیر قیادت فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ، میڈیا نمائندگان،ایلیٹ فورس، ریسکیو1122 اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی شرکت کی۔فلیگ مارچ ڈی پی او آفس سے شروع ہوکر شہر کی اہم شاہراہوں،مقامات اور جلوسو ں کے روٹس سے ہوتاہواڈی پی او آفس میں اختتام پزیر ہوا۔ ایس ڈی پی او محمد امجد جاوید نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے دوران امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عشرہ رحمت اللعالمینﷺ میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دئے دی گئی ہے عوام و الناس کی جان وامال کی حفاظت کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔بہاولنگر پولیس اس ذ مہ داری کو پورا کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے۔